• news

متعدد وارداتیں‘ ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی اشیاء لوٹ لیں

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہری لاکھوں روپے‘ زیورات‘ موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ گارڈن ٹائون میں طارق کی فیملی سے چھ لاکھ نقدی، موبائل فون و دیگر اشیاء‘ مغل پورہ میں حفیظ کی فیملی سے چار لاکھ نقدی‘ زیورات ودیگر اشیاء‘وحدت کالونی میں وقاص کی فیملی سے تین لاکھ نقدی زیورات و دیگر اشیاء‘ہربنس پورہ میں شعیب کی فیملی سے 2 لاکھ نقدی اور دیگر اشیاء‘ ٹاؤن شپ میں کاشف سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ گوالمنڈی میں عمران سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ شفیق آباد میں مقصود سے 50 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹرسائیکل‘ مصطفی آباد میں افضل سے20 ہزار نقدی اور موبائل فون،گرین ٹائون میں قیصر سے 10ہزار نقدی موبائل و دیگر اشیا چھین لی گئیں۔ ڈیفنس اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ،ساندہ، مزنگ، غازی آباد، مانگا منڈی ‘ریس کورس اور بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن