• news

شیخوپورہ جیل میں حوالاتی کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ 4 اہلکاروں کیخلاف درج

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات کے حوالاتی عمران سرور کی ہلاکت کا مقدمہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے اس کی والدہ شہناز بیگم کی مدعیت میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور چیف وارڈر غلام رسول کے علاوہ دو اہلکاروں محسن نواز اور ندیم انور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ کے مطابق اس کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کیا گیا۔ بعدازاں اس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن