جسٹس عالیہ نیلم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی ایڈمنسٹریٹو جج مقرر
لاہور (خبرنگار) محکمہ داخلہ نے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کوانسداد دہشت گردی عدالت کا ایڈمنسٹریٹو جج تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی ایڈمنسٹریٹر جج ہوں گی۔