• news

 شاہ محمود کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی رپورٹ طلب 

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی درخواست گزار مہربانو قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن