حج انتظامات کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا دورہ مکہ مکرمہ
ممتازاحمدبڈانی سعودی عرب
حج انتظامات کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
پاکستان حج مشن کے زیر انتظام عازمین کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ، لیا اور عازمین سے ملاقاتیں کیں.
ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ
109 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد 6 ہزار 11 عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ھیں۔پرائیویٹ حج سکیم کے ایک ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے ھیں۔
عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کیلئے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ مزید ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں مصروف عمل ہے۔
گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔عازمین کرام کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔سعودی حکام کے تعاون سے 14 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی.
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین جو آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں مدینہ منورہ اور اب مکہ مکرمہ کے حج انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے خود انکی نگرانی کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ پاکستان حج مشن عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی کام کر رہا ہے۔پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی جی حج نے وفاقی وزیر کو جاری حج آپریشن 2024 سے متعلق بریفنگ دی۔ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس سے پہلیپاکستان حج مشن مکہ مکرمہ پہنچنے پر ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور کی چوھدری سالک حسین کی سعودی وزیر مذہبی امور حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ سے بھی ملاقات ھوئی جس دوطرفہ تعلقات اورحج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی
حجاج کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلیے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین نیمکہ مکرمہ میں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا بھی دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔چوہدری سالک نے کہا کہ پاکستانی عازمین کو حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت عبادت ہے۔عازمین حج کو پہلے سے زیادہ بہترین سہولیات دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کمپنی کو ہدایت کی کہ منیٰ کے خیموں میں گرمی سے بچنے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔
اس موقع پرپاکستان حج مشن اور سعودی حکام نے وفاقی وزیر کو پاکستانی عازمین حج کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ رواں سال تمام سرکاری عازمین حج کو مشاعر ٹرین کی سہولت دی جائے گی۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا مکہ مکرمہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی ہسپتال کا بھی دورہ کیا
وزیر مذہبی امور نے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم آفریدی کے ہمراہ عازمین حج سے تاثرات بھی لیے۔
سربراہ حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے ہسپتال کے شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ
وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں: سالک حسین کا کہنا تھا کہ امسال ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے حج میڈیکل مشن میں بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا انتخاب کیا ہے
ہسپتال میں جدید ترین ایمبولینس سروس، لیبارٹری، ایکسرے، فارمیسی، زنانہ و مردانہ وارڈ، شعبہ دندان موجود بھی ہیں۔
عازمین حج متوازن غذا کا استعمال کریں اور ایام حج کیلئے جسمانی طور پر تیار رہیں۔حج سخت گرمی کے موسم میں آ رہا ہے، عازمین کرام مشروبات اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا۔عازمین حج کیلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا انکا کہنا تھا کہ
آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے۔ پاکستانی اجناس ومصالحہ جاتا استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔
عازمین کرام کی فیڈ بیک کیلئے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروے کروانے پر اصولی اتفاق ہوا۔