• news

پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم ، جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (آئی ا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کا اٹل فیصلہ ہے کہ ملک اب آئین و قانون کے مطابق چلے گا اور یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ عوام اس کیلئے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق آواز بھی بلند کر رہے ہیں ،چودھری پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں وہ انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن