انفرادی طور پر مکس مارشل آرٹس کے 121 عالمی ریکارڈ بنا چکا ہوں: راشد نسیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مکس مارشل آرٹس میں متعدد عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے سٹار راشد نسیم نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر خود مکس مارشل آرٹس کے 121 عالمی ریکارڈ بناچکا ہوں اور 14 شاگرد بھی تیار کیے جنہوں نے عالمی ریکارڈ بنائے لیکن آج تک کسی نے بھی حکومتی سطح سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ میں نے 2003 میں ٹی وی شو دیکھا تھا جہاں مارشل آرٹس کیٹیگری کا ورلڈریکارڈ بنایا گیا تھا، ٹی وی میں ورلڈ ریکارڈ کو دیکھ کر شوق پیدا ہوا ،انہوں نے عالمی ریکارڈ کے باوجود حکومت کی جانب سے ستائش نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے وزیراعظم، صدر، وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب، سپورٹس منسٹر سمیت کسی نے بھی آج تک رابطہ نہیں کیا اور 121عالمی ریکارڈز ہونے کے باوجود بھی مجھ سے آج تک کسی نے ملنا تو دور کی بات، کال بھی نہیں کی۔