پاکستان‘ ایران نے 2 سرحدی گزرگاہیں 24 گھنٹے کیلئے کھول دیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران نے 2 مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا۔ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،میرجاوہ تفتان اور ریمدان گبد کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا ، پاکستان کے سفیر "محمد مدثر ٹیپو" نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا دونوں بارڈر کراسنگز پورے ہفتے دن و رات کھلی رہیں گی۔ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا قدم امید ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان اشیاء کے تبادلے میں اضافے اور اقتصادی مواقع میں توسیع کا مشاہدہ کریں گے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان میں، دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کی امن و سلامتی کی اہمیت اور توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔