غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 5 فلسطینی شہید: رفح کراسنگ بدستور بند
غزہ؍ برسلز (نوائے وقت رپورٹ) عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوجی کارروائیاں روکنے کے حکم کے باوجود اگلے ہی روز اسرائیل نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری شروع کر دی۔ یاد رہے کہ عالمی عدالت کے احکامات ماننا قانونی طور پر لازم ہے لیکن اس کے احکامات کے نفاذ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ صیہونی فوج اور حماس کے مسلح ونگ کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ رفح اور وسطی شہر دیر البلاح میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع ہے، نصیرت پناہ گزین کیمپ میں پھر تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے کویتی ہسپتال کو نشانہ بنایا، رفع کراسنگ سے امداد بحال نہ ہو سکی۔