عیدالاضحیٰ ‘مویشیوں کی خریدوفروخت کیلئے QR کوڈ متعارف کرائے جانے کا امکان
کراچی (سٹاف رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے راست فوری ادائیگی کے تحت کیو آر (QR) کوڈ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔موبائل کامرس 2024 کے عنوان سے 17ویں کانفرنس میں، سٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سمیر نے کہا اس عید کے موقع پر کیو آر سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم 25 بینکوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اس کیلئے 50 بڑی مویشی منڈیوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہاں کیو آر کوڈ کے زریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو فعال کیا جا سکے اور عوام کو ادائیگیوں کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔