• news

پی ٹی آئی نے سیکرٹریٹ سیل، سی ڈی اے آپریشن کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آپریشن کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی نے مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن