• news

گھس بیٹھیئے‘ زیادہ بچوں والے‘‘ اصطلاح مسلمانوں کیلئے نہیں تھی: مودی مکر گئے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں تفرقہ انگیز ریمارکس دیئے۔ بعد میں ایک انٹرویو میں مکر گئے اور بولے ’’گھس بیٹھیئے‘‘ اور ’’زیادہ بچوں والے‘‘ کی اصطلاح مسلمانوں کیلئے نہیں تھیں۔ بھارتی صحافی کے مطابق مودی نے یہ الفاظ بھارتی مسلمانوں کے لئے ہی استعمال کئے اور انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن