8 سالہ امریکی بچی دنیا کی کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی
انڈیانا(نیٹ نیوز) 8 سالہ امریکی بچی نے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ریاست انڈیانا کی 8 سالہ لوئیسا روئیر نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اور ایوارڈ اپنے نام کیا ۔لوئیسا کا یہ سفر اس وقت شروع ہوتا ہے جب انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کا سفر کیا جیسے یورپ، جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا۔ ان دوروں پر وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ڈرون لے جاتی اور ویڈیو ریکارڈ کرتی بعد ازاں ان کی کلاس ٹیچر نے انہیں فلم فیسٹیولز میں اپنی ویڈیوز کی نمائش کرانے کی ترغیب دی۔ لوئیسا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے تحفے میں ڈرون لینا پسند ہے کیونکہ مجھے سائنس سے بہت لگاؤ ہے اور یہ دنیا کو ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔