• news

پاکستانی اینکر ‘ میراتھون رنر مونا خان قوم پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتارو رہا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گرفتار کرلیا گیا۔کوچ محمد یوسف کے مطابق مونا خان 2 روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کیلئے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔کوچ محمد یوسف نے بتایا ہے کہ مونا خان کی رہائی کیلئے یونان میں پاکستانی ایمبیسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ‘سفارتخانے کی کوششوں سے مونا خان کو رہا کردیاگیا۔سفارت خانہ کے حکام سے مونا خان سے جیل میںملاقات کی اور جیل حکام کے ذریعے معاملہ یونانی حکام کیساتھ اٹھایا تھا۔ مونا خان کو مبینہ طور پر مائونٹ اولمپئن پر پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن