• news

بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کانووکیشن ، 283  طلباء میںڈگریاں تقسیم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے دسویں کانووکیشن کا کراچی میں انعقادکیا گیاپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء￿  و طالبات میں ایم فل، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی ایس (نرسنگ)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی  کی کل 283 ڈگریاں تقسیم کی گئیںکل 10 طلباء￿  کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 10 کو سلور میڈلز سے نوازا گیاتقریب سے خطاب میں نیول چیف نے طلباء￿ ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی نیول چیف نے طلباء کو پیشہ وارانہ امور میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کواولین ترجیح رکھنے کی ضرورت پر زور دیابحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کی طلباء￿  کے لیے شاندار تعلیم کی فراہمی خصوصاً ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیںتقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سول معززین، بحریہ یونیورسٹی کے حکام اور فارغ التحصیل طلباء￿  کے والدین نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن