• news

 پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا۔  کراچی اور اسلام آباد سے دو پروازوں کے ذریعے 720 عازمین حج جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور ڈی جی حج فہیم خان آفریدی نے عازمین کا خیرمقدم کیا۔ عازمین حج کو گلدستے، مٹھائیاں اور آبِ زمزم پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن