دہلی چلو مارچ کے 100 دن مکمل، کسانوں اور مودی سرکار میں ڈیڈ لاک برقرار
نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں دہلی چلو مارچ کو100 دن مکمل ہوگئے تاہم کسانوں اور مودی سرکار میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مودی سرکار کی کسانوں کو احتجاج سے روکنے اور ان پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوششوں کے باوجود کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دہلی چلو مارچ 100 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ بھارتی کسان مورچہ کی جانب سے لدھیانہ میں ایک ریلی کے دوران سمیوکت مودی کا بائیکاٹ کر کے کالے جھنڈے لہرانے کی کال دی گئی تھی۔ کسان زرعی ترقی کیلیے کم سے کم سپورٹ پرائس کی قانونی ضمانت چاہتے ہیں جس کے تحت کسان بنیادی اشیاء ضرورت کم قیمت پر خرید سکیں۔ کسان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو بہانہ بنا کر بھارت کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔