• news

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ 

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر وزیر مریم اور نگزیب کمیٹی کی کنوینر ،چیف سیکرٹری ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ،سیکرٹری قانون ،سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری مواصلات و تعمیر ات کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہوں گے ،کمیٹی میں نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے فروغ کے لئے اقدامات تجویز اور ان پر عملدرآمد کرائے گی جبکہ کمیٹی پبلک پرائیویٹ شپ کے تحت منصوبوں کو مالی طور منظم کرنے کا بھی جائزہ لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن