میں ٹھیک ہوں‘ ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے جیل جانے پر بضد
لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد لاہورکے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں، جیل میرا گھر ہے میرا ہسپتال میں دل نہیں لگ رہا۔میڈیکل بورڈ نے اینٹی بائیوٹک کورس پورا کرنے کے لئے مزید 2روز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر کمزوری ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔