مریم نواز کا صحت دوست پروگرام انقلابی نوعیت کا حامل ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا صحت دوست پروگرام انقلابی نوعیت کا حامل ہے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں (ن) لیگ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے ویژن پر ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ محب وطن سیاسی جمہوری جماعت ہے جس کی قیادت نے عوام کے مفادات کو ہر دور اقتدار میں ہمیشہ اولین ترجیح دی اور اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات و مسائل کے حل کی خاطر برسرپیکار ہے (ن) لیگ کی حکومت عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی سرگرم ہے۔