• news

چوہدری عاشق علی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے چیئرمین مقرر  

لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداروں کا اجلاس اخبار مارکیٹ اسلام آباد میں زیر صدارت تاحیات  سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے سب اراکین کی متفقہ رائے سے چوہدری عاشق علی کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا چیئرمین مقرر کیا۔ اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے کہا جس طرح چوہدری عاشق علی نے ماضی میں اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین بننے کے بعد بی وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اخبار فروشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اوراخبار فروش فیڈریشن کے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آل پاکستان اخبار  فروش فیڈریشن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔چوہدری عاشق علی نے کہا کہ میں اپنے قائد ٹکا خان عباسی اور تمام اراکین کا شکرگزار ہوں جس اعتماد کا انھوں نے مجھ پر اظہار کیا۔ میں اس پر پورا اتروں گا اور فیڈریشن کے شانہ بشانہ ملک بھر کیاخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن