• news

کمشنر لاہور کا دورہ ننکانہ صاحب ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا 

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد و دیگر افسران نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ننکانہ صاحب آمد پر خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیرصدارت ڈی سی کمیٹی روم میں ضلعی افسران کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے ریونیو، ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن اور ہیلتھ پر تفصیلاً بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کمشنر نے وزیراعلی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماڈل ویلج کوٹ لہنا داس میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈی والی جگہ کا دورہ بھی کیا۔ مویشی منڈیوں میں آنیوالے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جانا چاہیے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں سمیت کلینک آن ویلز میں ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کلینک آن ویلز پروگرام کو رورل ایریاز میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سموگ کے خاتمے کیلئے پلان تشکیل دیں۔

ای پیپر-دی نیشن