• news

یوم تکبیر:وکلا ء کاڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اعلان 

لاہور(خبرنگار) یوم تکبیر کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکلا ء مدثر چودھری ، غلام مجتبیٰ چودھری، مرزا حسیب اسامہ ، زمان ڈوگر سمیت دیگر وکلاء کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے محسن صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ان کی وکالت کرنے کا موقع ملا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف محسن پاکستان تھے بلکہ محسن ا مت مسلمہ تھے جو قومیں اپنے محسن کو بھول جاتی ہیں وہ رسو اہوتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن