• news

فیرزوالہ:خود ساختہ ،بے لگام مہنگائی  نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

 فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک ،امامیہ کالونی فیروز والا، رانا ٹاؤن اور دیگر مقامات پر خود ساختہ مہنگائی، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ بے لگام مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں شہری تنظیموں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دکانداروں نے گوشت،بیف،مٹن،چاول،گھی چینی،پھل،سبزی اور دیگر اشیا خوردونوش میں خود ساختہ مہنگائی کر کے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں پر دکانداروں نے اشیا خوردونوش فروخت نہ کر رہے ہیں جبکہ سرکاری نرخنامہ کو ہوا میں اڑا دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن