• news

دوسرا ون ڈے آج  ‘پاکستان، انگلینڈ خواتین کرکٹر ز کی تقریب میں شرکت

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز نے سمرسٹ کائونٹی گرائونڈ ٹاوئنٹن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔کرکٹ ایکٹیویٹی پر مبنی اس تقریب میں 10 سے 12 سال کی عمر کے بوائز اور گرلز پلیئرز نے شرکت کی۔انگلش اور پاکستانی خواتین کرکٹرز نے اس موقع پر بچوں کیساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔تقریب میں پاکستانی کھلاڑی ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، عائشہ ظفر اور صدف شمس موجود تھیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے ٹیمی بومونٹ اور لارین فائلر نے شرکت کی۔دونوںٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج اتوار کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن