کراچی سیف سٹی منصوبے کیلئے رقم جاری، پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی سیف سٹی منصوبیکا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے، منصوبے سے شہر قائد میں جرائم کی شرح میں کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔ ضیا لنجار نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنیکی کوشش کی جائے گی،کراچی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبے کو وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ جرائم کی وارداتیں ہوں، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، یہ نہیں کہتا صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہو رہی ہے۔