• news

حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دی تو پیپلزپارٹی مخالفت کرے گی: خورشید شاہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجانا چاہیے اور اگر حکومت نے انہیں توسیع دی تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پارٹی صدر بننا شہباز شریف کے اوپر عدم اعتماد ہے۔ شہباز شریف پر اعتماد نہیں تو مریم نواز کو صدر بنا دیں لیکن نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر نہیں بننا چاہیے۔ اگر انہوں نے پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالا تو شکوک و شبہات بڑھیں گے کہ نواز شریف نے بھائی سے سیٹ کیوں واپس لی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا بانی اور سرپرست بن کر بیٹھنا چاہیے تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں میڈیا کر رہا ہے لیکن جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر توسیع دینی پڑی تو جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اگر مگر پر کام نہیں چلتا، وقت آئے گا تو دیکھیں گے کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن