بانی پی ٹی آئی سے گنڈا پور کی ملاقات ‘ ایس آئی ایف سی اجلاس سے آگاہ کیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں اتوار کو وزیر اعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپی کے نے صوبائی بجٹ اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔