• news

25 مئی تک 18 ہزار 371 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی: ایف بی آر 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے ساتھ تاجر دوست سکیم کے تحت یکم اپریل سے 25 مئی تک 6 شہروں سے مجموعی طور پر 18 ہزار 371 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے اس ضمن میں جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تاجر دوست سکیم کے تحت 14 ہزار 472 ریٹیلرز اور سکیم کے علاوہ 3 ہزار 899 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ کراچی سے 5 ہزار 303، لاہور سے 5 ہزار 112 اور اسلام آباد سے ایک ہزار 567 ریٹیلرز نے اس سکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی سے 2 ہزار 138، پشاور سے ایک ہزار 534، کوئٹہ سے 980 اور دیگر شہروں سے ایک ہزار 737 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن