پاسپورٹ رولز میں خواتین‘ بچوں کے حوالے سے ترامیم پر غور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا، ماں باپ کی طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہو گا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویز پر فیصلہ کرے گی۔