خواجہ احمد حسان کی وزیراعظم سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور (نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف سے سینئرمسلم لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ احمد حسان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عرب امارات کے کامیاب دورہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاولی عہد عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بہت بڑی کامیابی ہے۔اس سے پاکستان کومعاشی مشکلات سے نکلنے بڑی مدد ملی گی ۔