• news

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: امریکہ میں پاکستان کے چاروں میچز کے ٹکٹس نایاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ء میں پاکستان ابتدائی رائونڈ کے چاروں میچز امریکہ میں کھیلے گا اور ان میچز کے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں۔پاکستان گروپ اے کا حصہ ہے جس میں بھارت کے علاوہ آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ بھی شامل ہیں۔پاکستان پہلے رائونڈ کے چار میچز امریکہ میں کھیلے گا جس میں 9 جون کو نیویارک میں ہونے والا پاکستان بھارت ٹاکرا بھی شامل ہے۔ امریکیوں میں اس حوالے سے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے اور پاکستان کے چاروں میں میچز میں شائقین کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ ان تمام میچز کے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں اور شائقین کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح انہیں ٹکٹ مل جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن