• news

 سکیورٹی خدشات،خیبرپی  کے میں گندم خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ ہے:  ذرائع   

 پشاور (آئی این پی ) سکیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخوا میں 7 مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم مزید بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔  محکمہ خوراک کے ملازمین کو چند نامعلوم افراد کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق کچھ کاشتکاروں کی خواہش ہے کہ ان سے غیر معیاری گندم خریدی جائے، واضح کردہ ایس او پیز کے خلاف کسی سے گندم نہیں خرید سکتے۔ محکمہ خوراک نے حکومت سے گندم خریداری مہم جاری رکھنے کے لئے سکیورٹی طلب کر لی۔ حکام محکمہ خوراک کے مطابق چند عناصر گندم کی خریداری مہم کو بند کرانا چاہتے ہیں، سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں گوداموں پر مقامی لوگوں نے متعدد بار حملے کئے، سکیورٹی نہ ہونے سے افسران گوداموں کی چیکنگ تک نہیں کر سکتے۔ حکام کے مطابق محکمہ خوراک کے دوسرے دفاتر تو دور پشاور کے مرکزی دفتر پر بھی سکیورٹی نہیں، کئی بار محکمہ داخلہ اور پولیس کو خط لکھا گیا ہے، اب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔ صوبائی سیکرٹری خوراک ظریف آلمانی کے مطابق سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو خط لکھ دیا ہے، آنے والے چند دنوں کے دوران سکیورٹی مل جائے گی، گندم خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، کسی کے دبا پر اس کو بند نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن