• news

فواد چوہدری کی ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی  

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت کی درخواست پر آج ( پیر) کے روز سماعت کرے گا۔ فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کئی شہروں میں 36سے زائد مقدمات کے لئے ہر شہر کی عدالت میں جا کر پیش ہونا ممکن نہیں ، استدعا ہے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن