وفاقی وزارت تعلیم نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دیدی
اسلام اباد(خبرنگار)وفاقی وزارت تعلیم نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے سینئر پروفیسرز پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں گریڈ 14 میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے چار سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی منظوری پر سلیکشن کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے 29 مئی سے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز شروع ہوں گے اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو کسی صورت کمپرومایز نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا ہے کہ بھرتی ہونے والے240 اساتذہ کو بہترین ٹرینرز سے تدریسی تربیت دی جائے گی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں تعینات کر دیا جائے گا۔