دکی میں مرغیوں کی تقسیم کے دوران عوام ہزاروں لوٹ کر لے گئے لیویز کی فائرنگ پر ہجوم منتشر
دکی (نوائے وقت رپورٹ) واقعہ بلوچستان کے ضلع دْکی میں پیش آیا جہاں وزیراعظم خوشحالی پروگرام کے تحت لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی جا رہی تھیں کہ اسی دوران لوگوں نے مرغیوں پر دھاوا بول دیا اور عوام ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ جس کے بعد عوام منتشر ہوگئے۔