نواز شریف محسن‘ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کا اعزاز ملا‘ وطن عزیز کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔ ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف کو 28مئی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور پوری قوم اظہار تشکر کرے گی۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ اور خدمت کا پرانا ساتھ ہے، ایٹمی دھماکے ہوں، سی پیک ہو یا لوڈ شیڈنگ و دہشت گردی ختم کرنے کے اقدامات ہوں، (ن) لیگ نے ہی ہمیشہ ملک و قوم کی حقیقی خدمت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔