فیصل آباد میں گیس کی غیر قانونی ریفیلنگ پر 11 دکانیں سیل، 7 کا سامان ضبط
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹیموں نے 2 روز میں مزید 11 دکانیں سیل، 3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور 7 شاپس کا سامان ضبط کر لیا۔ سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ایکشن لیا گیا۔ کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصر ایکشن سے نہیں بچ سکتے۔