• news

فیصل آباد: آلودگی پھیلانے والے صنعتی  یونٹوں کے 4 بوائلر سیل‘ 10 لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن (سموگ ہریونشن اینڈ کنٹرول) رولز کی خلاف ورزی پر دو ٹیکسٹائل، ایک، ایک پروسیسنگ، پیپر بورڈ کے سٹیم بوائلرکو سیل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک پیپر بورڈ یونٹ کو اصلاح کے لئے 7 دن کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے دوران انسپکشن ستیانہ روڈ پر فش فارم کے قریب ٹیکسائل یونٹ کو چیک کیا جہاں ماحولیاتی آلودگی کی خلاف ورزی پر سٹیم بوائلر سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ یونٹ کے سٹیم بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال کرنے پر سیل اور دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ چک 216 ر۔ب جڑانوالہ روڈ پر پیپر بورڈ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور دو لاکھ روپے جرمانہ، چک 109 ر۔ب جڑانوالہ میں ٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے چک 211 گ۔ب جڑانوالہ میں پیپر بورڈ یونٹ کے مالک کو سات دن کا اصلاحی نوٹس دیا جس کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن