جہلم :گھر سے دو روز میں2افراد کی نعشیں برآمد‘ملزم گرفتار
جہلم(نامہ نگار)جہلم کے علاقہ حسن آباد میں واقع گھر لاپتہ افراد کا قبرستان ثابت ہوا ہے دس سال پہلے ماں بیٹی سمیت تین افراد کے قتل کیس میں جیل سے آزاد ہونے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرحمان کے گھر سے دو روز کے دوران عورت سمیت دو افراد کی صحن میں دفن شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ملزم نے دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے اپنے دوست کو پولیس کی مخبری کرنے کے شک پر اور عورت کو لین دین کے تنازع پر زیادتی کے بعد دو ماہ پہلے قتل کرکے دفن کرنے کا انکشاف کیا ۔پولیس نے عبدالرحمان کو پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کر کے تفتیش کی ۔ تو ملزم نے افتخار اور نسرین کوقتل کرنے کااعتراف کرلیا۔