• news

گگومنڈی: نشئی کی 50 ہزار میں بیٹا فروخت کرنے کی کوشش، ماں نے ناکام بنا دی 

گگو منڈی (نامہ نگار) مغل پورہ چوک کی رہائشی شہناز بی بی نے والدہ کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں کوبتایا کہ میرا خاوند محمد شہباز نے نشہ خریدنے کی خاطر ڈیڑھ سالہ بیٹے ارحم علی کو فروخت کرنے کے لئے دیہہ کے ایک شخص سے50ہزار میں سودا طے کر لیا۔ مجھے علم ہوا تو میرے انکار پر مجھے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورکہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے بچے کو ہر حال میں بیچ دوں گا۔ میں چھپتے چھپاتے بڑی مشکل سے یہاں پہنچی ہوں۔ میرا خاوند مجھے اور میرے بیٹے کوکئی بار جان سے مارنے کی کوشش بھی کر چکا ہے۔ متاثرہ شہناز بی بی نے ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی بوریوالا سے انصاف اور تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن