دورحاضر میں معاشرتی اصلاح کیلئے قرآن وسنت کو اپنا ہوگا:عبدالعزیز عابد
لاہور (خصوصی نامہ نگار )دنیا میں ہر طرف نئے فتنے جنم لے رہے‘ سوشل میڈیا پر جھوٹ کی یلغار ‘ پڑھنے کا رجحان ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں قرآن و سنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہو گا۔ قرآن عظیم گزری قوموں سے لیکر آج تک ہر فرد کیلئے راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہر وہ شخص جو اپنی اور معاشرے کی اصلاح چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ قرآن مجید اور حدیث نبوی کیساتھ ساتھ سید مودودی کے لٹریچر کا بھی مطالعہ کرے جو رہنمائی کا بہتر ذریعے ہے۔ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے ان خیالات کا اظہار پی پی 165 کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ تربیتی اجلاس سے امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد ‘ نائب مقیم لاہور غربی طلحہ دائود ادریس، امیر زون 165 رانا اصغرعلی ودیگر نے خطاب کیا ،کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔