• news

نامعلو م افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل ،ملزم فرار،نعش ہسپتال منتقل

 لاہور(نامہ نگار)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں اجودھیا پور گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سالہ جمشید شوکت نمبردار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اپنیڈیریکے باہر گلی میں کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 شوٹرز قریب پہنچے اور جمشید کو بریسٹ مار کر قتل کر دیا ہے۔ شوٹرز فائرنگ کر تے ہو ئے مو قع سے فرار ہو گئے جبکہ 6 گولیاں لگنے کے بعد جمشیدموقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔سی سی ٹی وی کیمر وں کی مد د ملزمان کی تلا ش جاری ہے۔جلد ہی ملز مان کو گرفتار کر لیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن