اپلائیڈ فار ،غیر نمونہ، بوگس ، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن
لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپلائیڈ فار ،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گاڑی، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ، نمبر غیر واضح، جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگاتے ہیں ،اسی طرح شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں۔ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا اور موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔