• news

ججز کیخلاف 100 شکایات‘ سپریم جوڈیشل کونسل جلد نمٹائے: چیف جسٹس کو خط

لاہور (خبر نگار)سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس میاںدائود ایڈووکیٹ کی طرف سے خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا کہ کونسل میںججز کیخلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں ۔چار ما ہ سے سپریم جوڈیشل کونسل میںججز کیخلاف شکایات پر کارروائی نہیںہو سکی۔ چار ماہ سے مخصوص گروہ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نان ایشوز میںالجھنے کی وجہ سے ججز کیخلاف شکایات پر کارروائی رکی ہوئی ہے۔ 190 ملین پائونڈ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ متحرک ہے۔ 190 ملین پائونڈبارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ سازشیں کر رہا ہے۔ مخصوص گروہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ تک کونسل کو غیرفعال رکھنا چاہتا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن