بھارت، گجرات میں پولیس نے ایک مسلمان نوجوان کودوران حراست قتل کر دیا
نئی دہلی (کے پی آئی) بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے 30سالہ مسلمان شخص اظہر الدین کو دوران حراست قتل کر دیا۔ اظہرالدین کو احمد آباد کے ویجل پور پولیس سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بناکرقتل کیاگیا۔