• news

وزارت خزانہ کا وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200ارب روپے رکھنے کا فیصلہ 

اسلام آباد(این این آئی) وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ حد کے اندر رہ کر تیار کی جائیں گی جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق من و عن ترقیاتی بجٹ مختص ہونے پر رواں مالی سال کے مقابلے 260ارب روپے کا اضافہ بنے گا، وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کیلئے 1140ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا، وزارتوں، ڈویژنز نے 2900ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی اور بجٹ میں وزارتوں، ڈویژنز کے ترجیحاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں منصوبوں کے معیار کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن