• news

نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کردیئے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف کی پاکستانی قوم دلی مشکور ہے جنہوں نے 28مئی1998ء کو ایٹمی دھماکے کرکے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے، جوہری پروگرام کو بنانے پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کیلئے شہداء پاکستان کی شہادت و بہادری ہماری نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ 28 مئی کو سابق وزیر اعظم محمد محمد نواز شریف نے بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف ایٹمی دھماکے کرکے اسے اس کی حیثیت یاد دلا ئی اور واضح کیا کہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے، یومِ تکبیر ہماری ملی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جو ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کیلئے باعث فخر و انبساط ہے پاکستان اسلامک بلاک کی ایٹمی قوت اور جنوب مشرقی ایشیا میں جغرافیائی منفرد حیثیت رکھتا ہے 28مئی کو نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کردیئے یومِ تکبیر کی نوید یہی تھی کہ پاکستان کی فضا خارجی ایٹمی جارحیت سے محفوظ اور ہمیشہ سایہ امن میں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن