• news

ہائیکورٹ ‘سیشن کورٹ میںپولیس اہلکار‘وکلاگتھم گتھا ‘خواتین کی مکوں ‘تھپڑوں سے لڑائی  

لاہور(نامہ نگار‘خبر نگار)سیشن کورٹ کے باہر پولیس اہلکار اور وکیلوں میں جھگڑا ہوگیا۔وکلا کیخلاف اہلکار پر تشدد اور وردی پھاڑنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکار اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور وہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔جھگڑے کے بعد متاثرہ پولیس اہلکار نے اسلام پورہ پولیس سٹیشن میں وکیل راجا احمد خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تشدد، وردی پھاڑنے اور نقدی وفون چھیننے کا مقدمہ درج کرا دیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی، خواتین ایک دوسرے پر مکے تھپڑ برساتی رہی لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے دونوں فریقین کو چھڑوایا نومی نامی خاتون پر 420/68/71 کا مقدمہ درج ہے یشوا نامی خاتون مقدمہ مدعی ہے دونوں فریقین میں پلاٹ کا تنازعہ چل رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میںوکیل ہی اپنی جان چھڑانے میں ناکام ملزم وکیل پولیس کے ہتھے چڑھ گیاملزم وکیل کی ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے دھر لیاملزم وکیل کو بچانے کے لیے ساتھی وکلاء پولیس سے چھینا جھپٹی کرتے رہے پولیس نے ملزم وکیل کو ساتھی وکلاء کی مداخلت کے باوجود نہ چھوڑاجسٹس فاورق حیدر نے ملزم وکیل کی ضمانت خارج کی۔

ای پیپر-دی نیشن