• news

  پاکستان سٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ کو نوٹس جاری کردیا 

کراچی (آئی این پی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ کو نوٹس جاری کردیا۔ سٹاک ایکسچینج کے کمپنی سیکریٹری نے پی ایس ایکس انتظامیہ کوخط لکھا،کہا کہ ایک ماہ میں پی ایس ایکس کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھاگیا پی ایس ایکس کی جانب سے کہا گیا کہ پی ایس ایکس کے حصص میں غیرمعمولی تجارتی حجم بھی دیکھاگیا،غیرمعمولی تجارت،قیمت بڑھنے کے پیچھے کوئی وجہ ہے تو آگاہ کیاجائے، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ سے وضاحت طلب کرلی۔تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی 278 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن